کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سابق صوبائی وزیر میر امان اللہ نوتیزئی میں ملاقات

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سابق صوبائی وزیر میر امان اللہ نوتیزئی میں ملاقات صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔پیر کے روز بی این پی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ نوتیزئی کی رہائش گاہ واقع جناح ٹائون گئے ۔ لشکری رئیسانی نے سابق صوبائی وزیر کی عیادت کی دونوں سیاسی رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے موار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں