امن کی فضا یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے، سب نے مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ امن کی فضا یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کیا گیا ہے، مجالس اورجلوسوں کے لیے 4 درجاتی سیکیورٹی کی ہدایات دی ہیں،عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے، سب نے مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پروضع سکیورٹی پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے گا، موجودہ حالات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعلی پنجاب نے پولیس فورس اوردیگر عملے کے لیے کھانے پینے کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں