چین،نقلی سگریٹ تیار اور فروخت کرنے پر 64افراد گرفتار

تائی یوآن شمالی چینی صوبے شنزی پولیس نے 64مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے جعلی سگریٹوں کی بڑی تعداد قبضہ میں لے لی ہے،ان کی مالیت 4.2ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ لِن فین شہر میں ایک گروہ نقلی سگریٹ تیار کرکے ملک بھر میں فروخت کررہا ہے،پولیس نے اس سلسلے میں خفیہ تحقیقات شروع کی اور موقع پر 38مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس نے سگریٹ قبضے میں لے کر ان کا اڈہ بھی تباہ کردیا۔پیکنگ کا سامان اور دیگر آلات بھی قبضہ میں لے لیے۔26افراد کی گرفتاری کے بعد دیگر نے بھی پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے عدالتی کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں