افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

کابل:  افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں کو افغان ایجنسیوں کی جانب سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسلحہ بردار افغان انٹیلی جنس حکام سفارت کاروں کو ہراساں کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو سول کپڑوں میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد ہراساں کررہے ہیں، جبکہ ان کی نقل و حرکت میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار سفارت کاروں کی گاڑیاں روک کر غلط زبان استعمال کرتے ہیں، سفارت کاروں کو نقل وحرکت کے دوران روکا جاتا ہے اور ہراساں کرنے کے واقعات گھر سے لے کر سفارت خانے اور واپسی کے راستے میں پیش آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان اہلکاروں کی بغیرنمبر پلیٹ گاڑیوں نے پاکستانی سفارتی گاڑیوں کو ٹکر ماری، افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں پر نمبرپلیٹس بھی نہیں لگی تھیں۔ افغان اہلکاروں نے جان کر سفارت خانے کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں