دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے چمن شہر مال روڈ پر بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

اپنے ایک بیان میں گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ہم ہر صورت میں ناکام بنائیں گے.

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے. گورنر یاسین زئی نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

اپنا تبصرہ بھیجیں