صوبے کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے ، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ صوبے کا امن و امان خراب کرے حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کی غیور عوام کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا ، دہشتگردی میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے دہشتگردوں کی کمر توڑ چکے ہیں چند دہشتگرد جو جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ھیں وہ جان بوجھ کر اس طرح کی حرکتیں کررھے ھیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ھوں بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر میں جو عناصر ملوث انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کا سوچے بھی نہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے کے امن کے لئیے بے انتہا قربانیاں دی ھیں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی ان قربانیوں کو ضائع نہیں ھونے دینگے ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان میں دھماکوں میں شہید ھونے والے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ھیں صوبائی حکومت سے درخواست کی ھے کہ تمام شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ جن کے پیارے شہید ھوئے ھیں انہیں زندگی گزارنے میں سختی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں سمجھے ہم اپنی سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ھے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں