ماڈل بننا آسان شہرت پانا مشکل ہے‘ماڈل دعاخان

کھڈیاں خاص(این این آئی)فیشن انڈسٹری میں نوواردماڈل دعاخان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ آجکل مقابلہ بازی ا دور ہے آپ اس میں انٹری کرکے ماڈل تو بن جاتے ہیں مگر شہرت قسمت سے ہی ملتی ہے۔دعاخان نے کہاکہ انہیں آغاز میں ہی اچھے فیشن شوز او کمرشلز مل گئیں جن میں کام کرکے انہیں نے اپنی پہچان بنالی ہے۔دعاخان نے کہاکہ انہیں فیشن انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا ایونٹ آرگنائزر و پرموٹر نوید خا ں کے سرجاتا ہے جنہوں نے آغاز میں ہی انہیں پراجیکٹ دئیے اور ریمپ واک کروائی۔دعاخان نے مذید کہاکہ انشاء اللہ وہ اپنے اس نام کو قائم رکھنے کے لیئے سخت محنت کریں گی اور اپنے محسنوں کو نہیں بھولیں گی جنہوں نے ان کی رہنمائی کی بہت جلد میں فیشن انڈسٹری کے بڑے پراجیکٹ میں نظر آئونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں