کوئٹہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے محکمہ بلدیات کو فوری طور پر صوبہ بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی خصوصی مہم کے آغاز کا کہا گیا ہے

کوئٹہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے محکمہ بلدیات کو فوری طور پر صوبہ بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی خصوصی مہم کے آغاز کا کہا گیا ہے محکمہ صحت کے محکمہ بلدیات کو ارسال کی? گی? ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کی بہتات عوام کے لئے باعث خوف اور خاص طور سے رات کے اوقات میں عوامی آمد ورفت میں رکاوٹ کا باعث ہے جبکہ کتوں کیے کاٹنے کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف بلوچستان اور ملک بلکہ دنیا بھر میں اس وقت کتے کے کا ٹنے کی ویکسین کی کمی ہے اس صورتحال کی بہتری کے لی? آواہ کتوں کا تلف کیا جانا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں