کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں تمام پارٹی کارکنوں اورعوام کوعیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں تمام پارٹی کارکنوں اورعوام کوعیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنت ابراہیمی کا تقاضہ یہ ہے کہ اخوت ، ایثار اور قربانی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے غریبوں اور ناداروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل رکھا جائے ، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کھلونا بندوقوں پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائی جائے ۔ اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس کا ایک عظیم اور ایمان افروز پس منظر ہے جس سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے عیدا لاضحی صرف نئے کپڑے پہننے اور مال مویشی ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اس عظیم تہوار کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے غریبوں ، یتیموں اور مساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل رکھیں اور اخوت وقربانی کا جذبہ اپنے عمل سے ثابت کرتے ہوئے معاشرے کوا من ، سکون ، ترقی اورخوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ بیان میں تمام عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ یہ تہوار اپنے ساتھ خوشیاںلائیں ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی نسل کو بندوق کے سائے سے دور رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کھلونا بندوقوں پر عائد پابندی پر سختی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ نئی نسل کو تشدد آمیز رویوں سے دور رکھ کر عدم تشدد اور کتاب دوستی کی جانب مائل کیا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں