ہرنائی  صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ

ہرنائی  صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زرغون غر میں گیسٹروں کی مرض کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کرکے میڈیکل ٹیمیں اور ادویات بجوانے سے سینکڑوں مریضوں کو فوری طبی امداد ینے سے تمام مریض صحت یاب ہوگئے زرغون غر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز گیسٹروں کی مرض پھیلنے کی اطلاع ملی جسکا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہرنائی سے ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایچ او، اورڈی ایس ایم کی سربراہی میں میڈیکل ٹیمیں اور ادویات ایمرجنسی بنیادوں پر زرغون غر پہنچنے کی ہدایت کی میڈیکل ٹیمیں اور ادویات بروقت پہنچاکر زرغون غر جوکہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل علاقہ ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے تمام متاثرہ گائوں میں جاکر گیسٹروں میں مبتلا مریضوں جس میں بچے ، خواتین ، مرد شامل تھے علاج معالجہ شروع کیا گیا اور میڈیکل ٹیموں نے تین دن روز زرغون غر کے تمام متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کاانعقاد کرکے گیسٹروں کے تقریباََ255 مریضوں کے علاوہ 287 دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور تین روز قیام کے دوران گیسٹروں اور دیگر مریضوں کی جن کی تعداد تقریباََ542 بنتی ہے علاج معالجہ اور انہیں مفت ادویات فراہم کرنے کے بعد تمام مریض صحت یاب ہوگئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے دور دراز پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے تمام عوام ہمارے قابل احترام اور انکے مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں بلا تعصب رنگ نسل اور سیاست بالاتر ہوکر حلقے کے عوام کی دن رات خدمت کررہاہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ماضی میں حلقوں سے منتخب قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے حلقے کے عوام کے بنیادی اجتماعی مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقہ انتخاب گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ زرغون غر جوکہ پر فیضا مقام ہے جہاں پر سیاحت کی فروغ کے ساتھ ساتھ زرغون غر کے تمام آبادی والے علاقوں کے عوام کیلئے صحت ، تعلیم، روڈ ، پینے کی صاف پانی ، بجلی سمیت تمام بنیادی مسائل حل کرکے زرغون غر کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ زرغون غر کے جن علاقوں میں مراکز صحت ، سکولز نہیں وہاں پر سکولوں اور مراکز صحت کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائے گے اور ساتھ ہی زرغون غر جوکہ ایک خوبصورت جنگلات پر مشتمل علاقہ ہے وہاں پر سیاحوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کیا گیا ہے اور زرغون غر کو ایک بہترین سیاحتی کے طورپر پیش کرنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں