کشمیریوں کا خون بہنے ، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے یہ عید بہت پھیکی ہے ‘ حمزہ شہبازشریف

لاہورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خون بہنے ، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے یہ عید بہت پھیکی ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا خون بہا رہا ہے ،یہاں لوگ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں، اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے۔ یہ کوئی عید نہیں بلکہ یہ پھیکی عید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کشمیریوں کی مشکلات حل کرے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں