بابائے قوم اور مادر جمہوریت محترمہ کلثوم نواز کی برسی کی خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی،مریم اورنگزیب
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر (آج) جمعرات کو پارٹی کی خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی ،بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر جمہوریت محترمہ کلثوم نواز شریف کی برسی کی خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی ،لاہور، راولپنڈی اور ملک کے دیگر علاقوں میں مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ہوں گے ،دوپہر 2:30 لاہور میں تقریب گی مسلم لیگ (ن)راولپنڈی اور اسلام آباد کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس صدیق شادی ہال راولپنڈی میں ہوگا،دوپہر 4:30 لاہور میں تقریب ہوگی تعزیتی جلسوں میں بابائے قوم اور مادر جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو اجاگر کیا جائے گامحترمہ کلثوم نواز شریف کی یہ پہلی برسی ہے۔