افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات آج ( ہفتہ ) سے شروع ہوں گےو

دوحہ ( ویب ڈیسک)افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات آج ( ہفتہ ) سے شروع ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تاریخ کا اعلان کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔قطری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بین الافغان مذاکرات ہفتے سے دوحہ میں ہوں گے،

فریقوں کے درمیان یہ اہم براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیشقدمی کی علامت ہیں۔ طالبان وفد کے ترجمان محمد نعیم وردک کے مطابق یہ افتتاحی میٹنگ ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ اور افغانستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ 40 برس سے جاری جنگ اور خونریزی ختم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں