خود کو اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ سمجھتی ہوں، عائشہ عمر

لاہور (ویب ڈیسک ) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں رات ایک بجے بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں ایسا نہیں ہے۔ ۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اس حوالے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ “اس وقت کیا ہوگا جب کسی خاتون کو ہنگامی حالت میں رات کو گھر سے نکلنا پڑے گا۔ اس وقت کیا ہوگا جب اس کی فیملی کو ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت ہوگی؟، عائشہ عمر نے لکھا کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں میں رات ایک بجے سڑکوں پر خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر صرف اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہیں، یہاں تک کہ اپنی کار میں بھی غیرمحفوظ ہوتی ہیں۔

عائشہ عمر کا یہ بیان پنجاب پولیس کے افسر اور سی سی پی او لاہور کے عہدے پر موجود عمر شیخ کے ایک ٹی وی بیان کے بعد سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے موٹر وے پر گجرپور کے مقام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں