چین امریکہ اعلیٰ سطح تجارتی مشاورتی مذاکرات ختم

واشنگٹن چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطح تجارتی مشاورتی مذاکرات کا نیا دوریہاں ختم ہوگیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مسائل پر اختلافات پر تبادلہ خیال کرنا تھا ،چینی وفد کی قیادت چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی نے کی جو چینی کیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ جامع اقتصادی مذاکرات کے مذاکراتی وفد کے سربراہ بھی تھے ،امریکی ٹیم کی قیادت تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزراور سیکریٹری خزانہ سٹیون مینو چن نے کی ، دونوں ممالک نے خوشگوار ماحول میں اقتصادی اور تجارتی اختلافات پر تبادلہ خیال کیا مذاکرات جمعرات کو شروع ہوئے اور دو دن تک جاری رہے اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان ورکنگ سطح پر بات چیت ہوئی تھی جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئی تھی، اعلیٰ سطح مذاکرات کے نئے رائونڈ واشنگٹن میں پائیدار پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں کمی آئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں