امریکی صدر ٹرمپ سے چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی کی ملاقات

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں وائٹ ہائوس اوول آفس میں چین کے نائب وزیر اعظم اور چین امریکہ اعلیٰ سطح مذاکراتی چینی ٹیم کے سربراہ لیو ہی سے ملاقات کی ،یہ ملاقات مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہوئی ،چینی رہنما نے ملاقات کے دورا ن امریکی صدر ٹرمپ کوچین کے صدر شی جن پنگ کا پیغام بھی پہنچایا،چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ مذاکرات سے خیر سگالی کی فضا پیدا ہوئی ہے، بین الاقوامی برادری اور دونوں ملکوں کے عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے،لیو ہی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے ،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیمیں معاہدے کے پہلے مرحلے کا متن مکمل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی اور اسے جلد مکمل کر لے گی تاکہ مستقبل کی مذاکرات کی طرف قدم بڑھایا جا سکے ،صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک چینی طلبا کی امریکہ میں آمد کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں