امریکہ کے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری مستعفیٰ

واشنگٹن امریکہ کے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کیون مائیکلینن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کئی برسوں کی ملازمت کے بعد کیون اب ا پنا زیادہ تر وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں ،انہوںنے اپنے ٹویٹ میں یہ اشارہ بھی کیا کہ نئی قائم مقام سیکریٹری کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ کیون نے اپریل میں سابق ڈی ایچ ایس سیکریٹری کرس ٹین نیلسن کے استعفیٰ کے بعد عہدہ سنبھالا تھا انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کے جنوبی سرحد سے امریکہ داخلے کی مہم بڑے زبردست انداز میں چلائی اور گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنی جاب کے بارے میں اپنی پریشانی کا اظہار بھی کیا تھا ، کیون صدر ٹرمپ کے ماتحت کام کرنے والے چوتھے سرکاری افسر اور دوسرے قائم مقام سیکریٹری تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں