شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی ، 1 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر

دمشق شمالی شام میں کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہو چکے ہیں ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ترجمان سٹیفن دو جیرک نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق سرحد کے دونوں طرف سے لوگ مارے گئے ہیں ،بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ،انسانی حقوق کی شامی تنظیم نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز شروع ہونے والے ترک آپریشن کے باعث 11 دیہات اور علاقے کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی بمباری کا زیادہ تر نشانہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات ہیں جو جنوب مشرقی صوبے اور شمالی صوبے رقہ کے علاقے میں موجود ہیں ،بمباری کا زیادہ تر نشانہ واٹر اسٹیشنز ، بجلی گھر، ڈیم ، آئل فیلڈ اور رہائشی علاقے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں