جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے شجر کاری مہم کے تحت جامعہ کے واکنگ ٹریک اور کھیلوں کے میدان میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

کوئٹہ(این این آئی) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمد انور پانیزئی نے شجر کاری مہم کے تحت جامعہ کے واکنگ ٹریک اور کھیلوں کے میدان میں پودے لگا کر جامعہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلرز ڈاکٹر محمد عالم مینگل، ڈاکٹر سعود تاج، رجسٹرار ولی الرحمان اور دیگر افیسران اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ جامعہ کے وائس چانسلر و پرووائس چانسلرز نے الگ الگ پودے لگاکر جامعہ میں سال نو کے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ جس کے تحت جامعہ کے مختلف شعبہ جات میںپودے لگائے جائیں گے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے درخت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیںاوراس حوالے سے جامعہ بلوچستان میںہر برس کثیر تعداد میں درخت لگائے جاتے ہیں۔اور جامعہ کے باٹنیکل گارڈن میں دنیا کے مختلف علاقوں کے پودے موجود ہیں جو کہ تحقیق کے لئے ایک اہم تجربہ گاہ ہے ۔ اوراس حوالے سے کھیلوں کے میدان کو گرینری سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اور چاروں اطراف پودے لگائے جارہے ہیں جس کے لئے الگ ٹیوب ویل نصب کیا گیا ہے۔ ۔ کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو خوبصورتی کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور ماحولیاتی آلودگی کو دیکھا جائے توکوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیا دہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے تاکہ درخت لگانے کے بعد ان کی حفاظت بھی کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں