بلاول بھٹو زر داری کی نیب آفس طلبی ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیب راولپنڈی میں طلبی کے موقع پر نیب اولڈ ہیڈ کواٹر اور نیب راولپنڈی آفیس کے گردو نواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیب راولپنڈی میں طلبی کے موقع پر نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر کی جانب جانے والے راستوں پر بلاکس رکھ دیئے گئے اور ڈی چوک سے نیب ہیڈ کواٹر آنے والے راستے کو سیل کر دیا گیا۔ ممکنہ طور پر پی پی کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کے 395 اہلکار تعینات کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں