بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 13ہزار483 ہوگئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 13ہزار483 ہوگئی، گزشتہ روز وبا کے 82 مریض سامنے آئے۔

محکمہ بلوچستان نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ 2روز کے دوران صوبے میں201کیسز سامنے آئے، گزشتہ روز مزید 64 مریض صحتیاب ہوئے، کرونا میں مبتلا 12ہزار336 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں فعال کیسز 7فیصدرہ گئے، کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 1002 ہے، صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 145 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں