پی ٹی آئی نے پاکستان کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا ، احسن اقبال

اوکاڑہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حکمرانوں نے پاکستان کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا ہے مسلم لیگ ن کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیںحکمران نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہے ہیں موٹر وے کا واقعہ حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کی ایک اورمثال ہے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا احسن قبال نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم اور نالائق سیاسی ٹیم پاکستان کو معاشی،سیاسی،معاشرتی اور بین الاقوامی سطح پر ریورس گیئرلگا کر ستر سال پیچھے کی دوری پر لے گئی ہے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے سیاسی اقدار کی دھجیاں اڑائی جاچکی ہیںاپوزیشن پر جھوٹے الزامات اور کھوکھلے نعروں سے قوم کی خدمات سرانجام نہیں دی جاسکتیں انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی،سیاسی استحکام اور تمام مسائل کاواحد حل نئے انتخابات ہیں چہروں کی تبدیلی سے ےہ گھمبیر مسائل ہرگز حل نہیں ہونگے نئے انتخابات ہی ملک وقوم کی بہتری اور انہیں دوبارہ صحیح سمت گامزن کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں