موٹر وے زیادتی کیس،ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دیدی

لاہور(ویب ڈیسک ) موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے خود پولیس کو گرفتاری دیدی، وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سالہ عباس اس کا فون استعمال کرتا تھا، عابد کے ساتھ کبھی کوئی واردات نہیں کی۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خاتون سے زیادتی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹان میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دبا کی وجہ سے ماڈل ٹاون پولیس کے روبرو پیش ہوا۔ ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں