مذاکرات افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہیں، شبلی فراز

اسلام آ باد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے ہوئے افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہا کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس موقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔ شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 20 سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی اورخوش حالی کیلئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں