صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

0 137

کوئٹہ 13دسمبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کوتاہی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے اورکہا کہ ایرانی پٹرول کی سمگلنگ پر مکمل پابندی کے باوجود یہ سلسلہ بند نہیں ہو سکا اور آج پندرہ افراد اس کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے کی بروقت کاروائی پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ اور پی ڈی ایم اے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ مزید کارروائیوں میں عوام کو ریلیف دے سکے انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی تمام شہیدوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور واقعے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.