وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی پولیس سے بچنے نکلنے میں کامیاب

لاہور( این این آئی)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا ء میں شامل وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پولیس چھاپے سے قبل گھر سے فرار ہو گئے ،پولیس افسران نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں توڑ پھوڑ اورساتھی وکلاء کو اشتعال دلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ پہلے ہی فرار ہو گئے ۔پولیس افسران کے مطابق ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتاریوں کے حوالے سے ہم پر کوئی دبا ئونہیں، جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں