چاغی، لیویزفورس کی کارروائی، تاجر کابیٹا بازیاب

چاغی (این این آئی)بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے میں لیویزفورس نے کارروائی کے نتیجے میں دو ماہ قبل تاوان کے لیے اغواء کیا گیا تاجر کا بیٹا بازیاب کرا لیا۔لیویزفورس کی جانب سے کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عائشہ زہری کی قیادت میں کی گئی، کارروائی میں تاجر کیمغوی بیٹے کو بازیاب کرالیاگیا جسے تقریباً دو ماہ قبل اغواء کیاگیاتھا،اس کی بازیابی کے لیے چار کروڑ روپے تاوان طلب کیاگیاتھا، اغواء کار لیویز فورس کو دیکھ کر فرار ہوگئے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جس نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ہمیں کامیابی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں