مہنگائی کے خاتمے کیلئے غریب دوست پالیسی بناکر عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے غریب دوست پالیسی بناکر عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے بے روزگاری اور مہنگائی حکومتوں کے تحفے ہیں حکمران خودسادہ زندگی نہیں گزاررہے بچت قناعت وفضول خرچی سے نہیں بچ رہے ٹیکس کے رقوم عوام پر خرچ کرنے کے بجائے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں ولوٹ مار پر خرچ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ ،مہنگائی ناقابل برداشت اوربے روزگاری بڑھ رہی ہے آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چلنے سے معاشی مشکلات آئیگی بین الاقوامی سودی مالیاتی اداروں نے ہر ملک میں لوٹ مار کرکے غربت وبے روزگاری میں اضافہ کیا پاکستان میں سودکا خاتمہ کرکے اسلامی معیشت کے مطابق پالیسیاں بنائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ 18ارب کا پیکیج ناکافی ہے جبکہ بلوچستان کی غربت وبے روزگاری کو دیکھتے ہوئے بلوچستان میں غربت ومہنگائی کے خاتمے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے خصوصی ریلیف دیاجائے بلوچستان کے یوٹیلٹی اسٹورزمیں غیر معیاری اشیاء پڑی ہے عوام کو یوٹیلٹی اسٹور سے بھی ریلیف نہیں مل رہا اس وجہ سے اب غریب عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں ۔موجودہ حکومت نے ادویات کمپنیوں کے مالکان سے ملکر قیمتوں میںچارسوفیصد اضافہ کرکے عوام سے جیننے کا حق بھی چھین لیا ہے اب غریبوں کیلئے کسی بھی بیماری کی صورت میں علاج ممکن نہیں رہا۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی ریلیف دیا جائے حکومت ٹیکسز،یوٹیلٹی بلز ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے مگر دوسری طرف عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا بے روزگاری میں بدترین اضافہ بھی موجودہ حکومت کے تحفے ہیں سابقہ حکومتوں کا کوئی احتساب نہیں ہوا سب سے بڑے مجرم بھی آزادہوئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے چوروں کوپکڑنے کا وعدہ کیا تھامگر آتے ہی اس نے اپنی حکومت میں سابقہ حکومتوں واتحادیوں کے بدنام وزرا ء بھی شامل کیے جس کی وجہ سے عوام کی امیدیں دم توڑ گئی ۔موجودہ حکومت میں اگر دیانت دار افراد اعلیٰ عہدوں پر آتے تو بھی عوام کو کچھ اطمینان میسر ہوتا مگر بدقسمتی سے اب بھی لوٹ مار جاری جبکہ احتساب کے دوروازے وفائلیں بند ہوگئی ہیں یہ ملک وقوم کیساتھ مذاق اور قوم کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جماعت اسلامی قوم کو دین دار دیانت دار قیادت دیکر مسائل سے نجات دلائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں