پاکستان حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے، جیری رائس

واشنگٹن (این این آئی) آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جمعہ کو آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کا سٹاف مشن پاکستان میں موجود ہے، پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے، آرٹیکل فائیو کے تحت معاشی صحت پر تفصیلی مشاورت جاری ہے۔حکام وزارت خزانہ نے کہاکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کرلیا ۔ حکام کے مطابق بجلی، گیس کی قیمتوں اور گردشی قرضے کے معاملے پر سخت بحث ہوئی، آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام سے مذاکرات میں ٹیکس ریونیو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ حکام وزارت نے بتایاکہ سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں