ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ،اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دور ان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ جمعہ کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہائوس اور ریڈ ڑون میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات رہی ،ریڈ ڑون کے داخلی راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات اور چیکنگ کی جاتی رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں