ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر نے والی 21ویں غیر ملکی شخصیت ہیں

0 112

اسلام آباد (این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر نے والی 21ویں غیر ملکی شخصیت ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر، پاکستان کی قومی اسمبلی/سینیٹ ۃمشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی 21 ویں غیرملکی جبکہ موجودہ پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کا استقبال کیا تھاترک صدر کی آمد کے موقع پر نور خان ایئربیس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں استقبالی پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے ایئربیس سے وزیر اعظم ہاؤس تک ترک صدر کی گاڑی خود ڈرائیو کی تھی۔وزیر اعظم ہائوس میں ترک صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔بعدازاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.