پاکستان ہماری پہچان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، مٹھا خان کاکڑ

0 327

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے 73 ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کا جشن تجدید ِعہد کے ساتھ سجدہ شُکر ادا کر کے منایا کرتی ہیں۔ قوم کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی۔اِس آزادی کی راہ میں ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کا حصول یقینا ایک بہت مشکل مرحلہ تھا۔کل حصولِ آزادی پاکستان کی جدوجہد تھی اور آج تعمیر ِ وطن کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ملک کا 73 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ اس مملکتِ خداداد پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

انہوں نے کہا کہ پروردگار کا احسان اس نے ہمیں خوبصورت وطن عطا ء کیا یوم آزادی قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی یاد دلاتاہے 14اگست قربانی دینے والی پاکیزہ ماؤں کو یاد کرنے کا دن ہے، ماؤں اور بہنوں کی جدوجہد کی وجہ ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں مسلمان خواتین کے جذبوں اور قربانیوں کی وجہ سے آ ج عزت کی زندگی گزاری ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.