پلواما حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، اسد عمر

0 122
اسلام آباد  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان اہمیت کا حامل ہے،پلواما حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت، چین سے تعلقات مستحکم ہوئے، پاکستان کے ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نیکہا کہ پلواما حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان کوعالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔اسد عمر نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان اہمیت کا حامل ہے، پاکستان تاریخی لحاظ سے بھی اہم مقام رکھتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت، چین سے تعلقات مستحکم ہوئے، پاکستان کے ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، وزیراعظم نے بھارت کو بھی مذاکرات کی بارہا دعوت دی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ یہ خطہ عالمی تجارت کا مرکزبن سکتا ہے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.