میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ عدالت عالیہ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حاضری استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جس کے بعد نواز شریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے اپیلوں کی پیروی کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں