افغانستان ،مختلف کاروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت 23انتہاپسند ہلاک

قالت: افغانستان میں مخت فضائی اور زمینی کاروائیوں کے دوران 23انتہاپسند ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل کے ضلع شاہ جائے میں سیکیورٹی فورسزاور انتہاپسندوں کے درمیان لڑائی میں 13انتہاپسند ہلاک ہوگئے، فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ شاہ جائے ضلع کے مختلف مقامات پر طالبان کے خلاف اپریشن کے دوران 13ہلاک اور 4زخمی ہوئے۔اپریشن علاقے سے طالبان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔دریں اثناء افغان جنگی طیاروں نے شمالی صوبے تخار کے ضلع خواجہ بہائوالدین میں طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں10طالبان ہلاک اور2 زخمی ہوگئے،میں کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی،جنگی طیاروں کی کاروائی میں طالبان کا مقامی کمانڈر عبدالعلی فاروقی بھی مارا گیا،طالبان نے ان کاروائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں