گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلئے کاغذات جمع کرا دیے

ممبئی:  سابق کپتان ساروگنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلئے کاغذات جمع کرادیے۔سارو گنگولی کی دنیا کے امیرترین بورڈ کا سربراہ بننے کی راہ بظاہر ہموار دکھائی دے رہی ہے، اس موقع پر گنگولی نے کہاکہ ذمہ داری ملنے پر میری پوری توجہ مشکل وقت میں بی سی سی آئی کو آگے لے جانے پر مرکوز ہوگی،اسی کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری اور کھلاڑیوں کی معاشی حالت مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔گنگولی نے آئی سی سی سے زیادہ ریونیو کے حصول کو بھی اپنا ٹاپ ایجنڈا قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں