صوبائی حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیرداخلہ بلوچستان

کو ئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ،منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جارہی ہے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر طبقہ منشیات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔کیونکہ اس سے مستقبل کے معمار بے راہ درای اور تباہی کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں۔جس سے ان کی تعلیمی اخلاقی اور معاشرتی تربیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ صحت مند سرگرمیوں سے دور ہوتے جارہے ہیں ایسے حالات میں منشیات کے اڈوں کا قلع کیا جا رہا ہے۔اس کا روبار میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ جونوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات فروش جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف کاروائی سے دریغ نہیں کریں گے تاکہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات سے دور ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں