کویت کے بین الاقوامی ایئرشو میں سعودی عرب کے 7 فالکن طیاروں کی شمولیت

کویت سٹی (این این آئی )کویت میں ہونے والی بین الاقوامی فضائی نمائش برائے سال 2020 میں سعودی عرب کے سات طیارے اپنے تکنیکی اور فضائی عملے کے ساتھ شریک ہیں۔یہ نمائش کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرجاری ہے جہاں اڑانیں بھرنے والے دوسرے ممالک کے طیاروں میں سعودی عرب کے فالکن طیارے بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق کویت میں ہونے والے اس بین الاقوامی ایئرشو میں جس مہارت کیساتھ سعودی ہوابازوں نے شہبازوں کی طرح طیاروں کے کرتب پیش کیے ہیں، اس نے سعودی رائل ایئر فورس کے پائلٹوں کی پیشہ ورانہ مہارت ثابت ہوگئی ہے۔برطانوی ساختہ ہاک طیاروں کو عموما ہوابازوں کی تربیت اور جنگی مشقوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہاک پر تربیت پانے کے بعد پائلٹوں کو باقاعدہ طور پرفائٹراسکواڈرن میں شامل کیا جاتا ہے۔ ان طیاروں پر سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے پیش کرنے سے قبل مملکت کے سبز وسفید رنگ کے پرچم کا پینٹ کیا گیا اور اس کے بعد انہیں کویت میں ہونے والی نمائش میں پیش کیا گیا۔سعودی فالکنز ٹیم کے کپتان لیفٹیننٹ کرنل عبد الرؤف السلامی نے سعودی ہوا بازوں کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ مملکت کے فالکن طیاروں کے ہوابازوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکل میں وطن کی سرحدوں کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں