سعودی عرب کی نیجر میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افریقی ملک نیجر میں دو روز قبل ایک فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت جمہوریہ نیجر میں ایک فوجی کیمپ پرہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ بیان میں دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نیجر کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں