بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس ، عدالت کا سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کاحکم

کوئٹہ(این این آئی)بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشن کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جس وقت عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفرار بگٹی عدالت میں موجود تھے تاہم سرفراز بگٹی گرفتاری دیئے بغیر ہی عدالت سے چلے گئے ۔خیال رہے کہ بچی ماریہ کی نانی نے بچی کے والد کے خلاف اغواء اور سرفراز بگٹی پر معاونت کا مقدمہ درج کرایا تھا، فیملی کورٹ نے بچی کی والدہ کی وفات کے بعد نانی کو بچی حوالے کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں