پی اے سی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پیر کو صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میںطلب کیا گیا ، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر سابق سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے آڈٹ اعتراضات پر پی اے سی کے فیصلوں کے مطابق عملدرآمد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں