افغانستان، کابل ایک بار پھر شدت پسندوں کے نرغے میں،بم حملے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

0 129

کابل افغانستان کا دار الحکومت کابل ایک بار پھر شدت پسندوں کے نرغے میں دکھائی دینے لگا،کابل کے علاقے کوٹ سنگی میں بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دار الحکومت میں بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، حملہ کابل کے مصروف ترین علاقے میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کا دار الحکومت کابل ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا، کابل کے مصروف ترین علاقے کوٹ سنگی میں بم حملے میں ایک فرد ہلاک جب کہ 1 زخمی ہو گیا۔افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہفتے کی صبح دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس سے قبل رواں برس 15 جنوری کو بھی افغان دار الحکومت کابل میں ایک قلعہ بند غیر ملکی کمپاونڈ کے قریب کار بم حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 44 زخمی ہو ئے تھے۔خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ طالبان کے ساتھ سترہ سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کار بم حملے میں زخمی ہونے والوں میں دس بچے بھی شامل تھے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریب موجود رہائشی علاقے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.