دوسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 236 رنز پر آؤٹ

انگلینڈ (ویب ڈیس )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا رکھے تھے، رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور وہ اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 60، بابراعظم نے 47 اور اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں