بلوچستان ، محکمہ صحت کی غفلت کینسر کے6سومریضوں کی زندگیوں کا خطرہے

0 117

(ویب ڈیسک)
محکمہ صحت پراربوں خرچ کرنے کے دعوے بے سود ثابت ہوگئے چھ سوسے زائد افراد کی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی عدم توجہی کے با عث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کینسر کے چھ سو 600سے زائدمریضوں کی گلائوک میڈسین 4مہینے سے بند ہے کیونکہ حکومت بلوچستان نے مقررہ وقت رقم جمع نہیں کروائی توکمپنی نے دوائی کی ترسیل روک دی ہے۔اب مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا

مرض دوبارہ شدت سے بڑھنے کا خدشہ کمپنی کے آفیسران روزمریضوں کو تاریخ پہ تاریخ دے رہے ہیں صوبہ بھر کے دور دارز علاقہ سے لوگ بھاری بھرکم کرائے دے کر جب کمپنی پہنچتے ہیں تو دوائی نہیں ہوتی ہے پھر ایک نئی تاریخ دی جاتی ہے اب تو کمپنی نے صاف انکار کردیا ہے کے اپنے پیسوں سے دوائی خرید لیں لاکھوں روپے کی دوائی غریب بندہ کیسے لے سکتاہے۔

سارے بلڈکینسر کے مریض مزدور موچی ریڑھی اور ڈیلی ویجز والے لوگ ہیں وزیراعظم اور وزیراعلی جام کمال سے دست بستہ گزارش ہے کہ سینکڑوں افراد کی زندگی آپکے ہاتھ میں ہے جلدازجلد ان مریضوں کی دوائی شروع کروائی جائے تاکہ ان کی جان بچ سکے نہیں تو صوبائی حکومت کی سست روی کے باعث ان کی جان جا سکتی ہے جسکی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پر عائدہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.