چین نے امریکی پولٹری مصنوعات کی درآمد پر سے پابندی اٹھا لی

بیجنگ:  چین نے امریکہ سے درآمد ہونے والی پولٹری مصنوعات پر سے پابندیاں ہٹا لی ہیں ، کسٹم انتظامیہ اور وزارت زراعت و دیہی امور کے مشترکہ بیان کے مطابق مرغیوں میں وبائی زکام کی بیماری کے باعث چین نے امریکہ سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی جو2013اور2014 میں امریکہ کے بعض علاقوں میں پھوٹ پڑی تھی، امریکہ نے اس بیماری پر قابو پانے کیلئے فعال اقدامات کئے اور مارچ2017 سے امریکہ میں اس بیماری کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، امریکہ کی طرف سے دعوت ملنے کے بعد چینی ماہرین کی ٹیم نے جولائی2017 میں امریکہ کا دورہ کیا اور چینی قوانین کے تحت وبائی زکام کے تحفظ، اس پر قابو پانے کے نظام اور پولٹری گوشت کی نگرانی کے اقدامات کا جائزہ لیا، چنانچہ گزشتہ روز چینی حکومت نے امریکہ کی طرف درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر بھی پابندی اٹھا لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں