چین،9 ماہ میں 5-G فون کی فروخت 4لاکھ 85ہزار تک پہنچ گئی

بیجنگ:  رواںسال کے پہلے9 ماہ کے دوران چین میں 5-G فون کی فروخت 4 لاکھ85ہزارتک پہنچ گئی، انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے مطابق ان موبائل فونز میں سے زیادہ ترکی اعلیٰ قیمت 700 امریکی ڈالر تھی لیکن ان میں کافی کم قیمت کوئی نہیں تھا،ویوو ایک مہینے میں5-G ماڈل ریلیز کرنے میں بازی لے چکا ہے جس نے700 ڈالر سے زیادہ قیمت پر آف لائن چینل کے ذریعے فروخت کئے ہیں تاہم اس میں450 سے 550 ڈالر کے فون بھی تھے جو آن لائن چینل کے ذریعے فروخت کئے گئے مقابلے میں ہواوے اور سیمسنگ بھی آگے رہے جبکہ زیڈ ٹی ای اور چائنہ موبائل 600 سے 850 ڈالر کی رینج میں رہے ، ژیائو می 450 سے550 ڈالر قیمت والے موبائل کی مارکیٹ حاصل کرنے کے قابل رہا، حکومت کی مدد سے چین میں پانچویں نسل نیٹ ورک کی تعمیر تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں