ہانگ کانگ کی طرف سے لندن میں شہری پر حملے کی مذمت

بیجنگ:  مرکزی چینی حکومت نے ہانگ کانگ کے ایک بے گناہ شہری پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جو شدید زخمی ہونے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا،شرپسندوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن (ایچ کے ایس اے آر) کے ملازم پر لندن میں حملہ کیا تھا،ترجمان سٹیٹ کونسل ہانگ کانگ اینڈ مکائو افیئر آفس یانگ گوانگ نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،ترجمان کا یہ بیان شرپسندوں کے ہاتھوں ہانگ کانگ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث 70 سالہ شخص کی ہلاکت کے جواب میں سامنے آیا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ گیاتھا اسی طرح حملے میں ایچ کے ایس اے آر حکومت کے محکمہ انصاف کا سیکریٹری ٹریسا چنگ بھی زخمی ہوگیا تھا جس پر مظاہرین کے ایک گروپ نے اس وقت حملہ کیاتھاجب وہ لندن میں ایک اجلاس کیلئے جارہا تھا،ترجمان نے کہا کہ ہم اس شدید تشدد کی زبردست مذمت کرتے ہیں ہم بزرگ شہری کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور چنگ کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،ہانگ کانگ میں تشدد کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث قانون کی حکمرانی اور سماجی امن و امان شدید متاثر ہوا ہے اورہانگ کانگ کے لوگوں کے تحفظ کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں انہوں نے ہانگ کانگ کے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں تشدد کے خلاف اپنے واضح موقف پر قائم رہیں اور تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی حمایت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں