فلسطینی خاندان کے8 افراد کی ہلاکت ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹرس نے اسرائیلی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے 8 افرادکے خاندان سے دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ،سیکریٹری جنرل نے السوارکافیملی سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے انہوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے ،گوٹرس کے نائب ترجمان فرحان حق کی طرف سے پریس بریفننگ میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شہریوں کے قتل کی مخالفت کرتے ہیں سوارکا فیملی کے معاملے میں تو یہ واضح صدمہ ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ایک جہادی لیڈر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے اس خاندان کے گھر کو جب وہ گھر میں سو رہے تھے نشانہ بنا دیا، اسرائیل اور غزہ کے جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی کی یہ تازہ لہر ہے جو گزشتہ روز35 فلسطینیوں کے قتل اور 110 کے زخمی ہونے کے بعد ایک کمزور جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں