ملک میں احتساب کا ایسا نظام لائیں گے اب کبھی کوئی حکمران کر پشن نہیں کر سکے گا ‘وزیر مملکت حماد اظہر

0 141

لاہور وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا ایسا نظام لائیں گے اب کبھی کوئی حکمران کر پشن نہیں کر سکے گا ‘ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے ادارے کرپشن اور خسارے کا شکار ہیں‘حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘ حکومت تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کے بعد پولیس اہلکار حقیقی معنوں میں عوام کے محافظ بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حماد اظہر نے کہا کہ سرکاری اراضی وا گزار کرا کے انہیں عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ پانچ سال بعد حلقے کے ہر گھر میں صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے قومی ادارے خسارے اور کرپشن کا شکار ہیں۔ لیکن موجودہ حکومت ان کی اصلاح کیلئے کوشاں ہیں اور ہم ہرگز مایوس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں برآمدات دس سال کی کم ترین سطح پر آئیں تاہم موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے قرض لے کر معیشت کو دا? پر لگایا لیکن ہم چیلنجز سے نبرد آزما ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی ہے ہمارے بعد آنے والے حکمران بھی کرپشن نہیں کر سکیں گے اور اسی سے ملک ترقی کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.