عوامی مفاد میں قانون سازی سب سے مقدم ہے، اسد قیصر

پشاور(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوامی مفادمیں قانون سازی سب سے مقدم ہے، اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی آئین اور قانون کے مطابق کررہا ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو بل پاس کیے وہ پہلے قومی اسمبلی سے پاس ہوئے تھے، بلز پر قومی اسمبلی پر پوری بحث ہوچکی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں ڈاکٹرز، طبی عملے کا کردار قابل تعریف ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ امید ہے پیشنٹ کیئر میں مزید بھی بہتری آئے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل اور محرومیاں ختم کریں گے اور ہرشہری کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور ڈی آئی خان موٹر وے کی منظوری ہوچکی، رشکئی اقتصادی زون کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، مسائل کا احساس ہے ، عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں